اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے نجران علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران سعودی عرب کی فوج کے کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے۔ یمنی فوج کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی فوج کے تکنیکی منصوبہ بندی کے کمانڈر سلمان عبدالعزیز العسیری کی گاڑی کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا ہے۔ سعودی عرب نے گذشتہ ایک ہفتہ میں 20 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
۔۔۔۔۔
/169